گڑھ مہاراجہ (شیخ غلام مصطفیٰ) این ایف سی ایوارڈ سب کا حق ہے ہم کسی صوبے کی مخالفت نہیں کر رہے، گورنر گلگت بلتستان سید مھدی شاہ کی دربار سلطان باھو آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو ،سجادہ نشین صاحبزادہ نجیب سلطان ،صاحبزادہ زین سلطان سے ملاقات، کشمیر شوگر مل میں متعدد راہنماؤں سے ملاقات، دربار سلطان باھو کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کر دیا، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی کا دورہ دربار حضرت سلطان باہو۔سجادہ نشین صاحبزادہ نجیب سلطان اور مشیر وزیر اعلی بلوچستان صاحبزادہ زین سلطان سے ملاقات کی۔گورنر سید مہدی شاہ نے دربار سلطان باہو رح پر حاضری بھی دی۔

گورنر سید مہدی شاہ کشمیر شوگر ملز بھی پہنچے۔جی ایم احمد خان وڑائچ،ڈپٹی جی ایم ناصر علی خان،مہر منظور الحسن سیال بھی موجود۔سابق ایم این اے چوہدری عبدالرحمان،اسلم بھلی فیصل آباد،چوہدری شہزاد علی بھی موجود۔این ایف سی ایوارڈ سب کا حق ہے ہم باقی صوبوں کی مخالفت نہیں کر رہے –

صرف اپنی بات کر رہے،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ۔سیاست میں ٹیبل ٹاک سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں ،سید مہدی شاہ۔مجھے نہیں پتا یہاں کا ایم این اے کون ہے مگر دربار تک مکمل سڑک بننی چاہئے تھی ،سید مہدی شاہ۔اتنی بڑی ہستی ہے یہاں ،میں اپنی بہن مریم نواز سے بھی کہتا ہوں دربار تک اور ان کے گھر تک سڑک بنوائی جاۓ ،سید مہدی شاہ-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +