*جھنگ*
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مہر عنصر سپرا
سال 2026 کے آغاز پر جوا ری گینگ کے خلاف کارروائی*
۔جواری گینگ کے سرغنہ سمیت متعدد افراد کوجوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران گلزار، مجتبیٰ عرف مجاہد، فیاض ولد خان ،محمدعمران ولد غلام عباس شامل ہیں
۔ پولیس نے کارروائی کے دوران موقع سے جوا کھیلنے میں استعمال ہونے والی نقد رقم، سنوکر ٹیبل اور دیگر قمار بازی کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ گینگ پیشہ ور جواریوں پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ یہ سال 2026 کی پہلی ایف آئی آر ہے.۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مہر عنصر سپرا کا کہنا ہے کہ جوا، سٹے اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +