جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر ایم فور موٹروے کے قریب جانوروں سے لدا منی ٹرک الٹنے سے چار افراد جان بحق چار شدید زخمی ،افسوسناک واقعہ ٹائی راڈ اچانک کھلنے کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 زرائع

ریسکیو1122 فائنل اپڈیٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ
تاریخ :06 جنوری 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ
جھنگ روڈ موٹر وے انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لیہ چوک اعظم سے فیصل آباد جانے والا ایک مزدا، جس میں تقریباً 50 کے قریب چھوٹے جانور (بھیڑ/بکریاں) موجود تھیں، اچانک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث بے قابو ہو کر الہڑ انٹرچینج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب الٹ گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہوئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد شامل تھے جن میں سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ
زخمیوں میں کاشف ولد امانت علی (37 سال) اور نذیر احمد ولد سراج دین (55 سال) شامل ہیں جنہیں سر میں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔
اسی طرح احسن اعظم ولد محمد اعظم (24 سال، فیصل آباد)، تقی ولد ریاض (21 سال، جھنگ) اور ایک نامعلوم شخص (عمر تقریباً 27 سال) شامل ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ موٹر وے ایمبولینس سروس کی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122
ٹوبہ ٹیک سنگھ

جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز ولد غلام حسین (35 سال)، محمد مراد ولد غلام عباس (28 سال)، انصار ولد اللہ دتہ (30 سال) اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد موقع پر ریسکیو اور کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔

ریسکیو 1122۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منگل کی شب جھنگ روڈ موٹروے M-4 انٹر چینج کے قریب جانوروں سے بھرا منی ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ چاروں جاں بحق اور چاروں زخمیوں کو ٹوبہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

منی ٹرک لیہ سے فیصل آباد جا رہا تھا جس میں 50 کے قریب چھوٹے جانور (بھیڑ/بکریاں) لدی ہوئی تھی ٹائی راڈ کھلنے کی وجہ سے بے قابو ہو گئی اور ٹوبہ سنگھ کے قریب انٹر چینج پر الٹ گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز حسین (35)، محمد مراد (28)، انصار (30) اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

زخمیوں میں کاشف (37)، نذیر احمد (55)، احسن اعظم (24) تقی ریاض (21) اور ایک نامعلوم شخص (عمر تقریباً 27 سال) شامل ہیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +