جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی اور حالیہ پولیس کارروائیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور کریمینل گینگز کے خلاف غیر تسلی بخش کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مایوس کن کارکردگی دکھانے والے افسران کو ایکسپلینیشن لیٹر اور شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے تمام ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ نتائج میں بہتری لائی جائے۔ اس ضمن میں اہداف بھی دے دیے گئے۔موسمِ سرما کے پیش نظر ٹھیکری پہرہ مؤثر بنانے، مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ کے لیے مؤثر گشت کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئ گئے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ کرپشن، غفلت یا اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے مزید کہا کہ فیلڈ میں رہنے کے لیے پرفارمنس پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینا ہو گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا بنیادی نصب العین ہونا چاہیے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +