ایم ایس او کا کاتبِ وحی و سلام شہیدِ وطن طلبہ سیمینار کا شاندار انعقاد
جھنگ(محمد رمضان سیال )
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن روڈوسلطان، ضلع جھنگ کے زیرِ اہتمام کاتبِ وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ اور شہدائے وطن کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے طلبہ سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار سے مرکزی ناظمِ عمومی ایم ایس او پاکستان چوہدری عبدالرؤف، ناظم ساؤتھ پنجاب حیدر معاویہ، مفتی اسماعیل، صدر ڈویژن جھنگ انصر صدیقی، نواز خان اور ماسٹر منور صاحب نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کاتبِ وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت سے نظم و ضبط، امانت داری اور ریاستی ذمہ داریوں کا شعور ملتا ہے،
–
جسے اپنا کر ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ مقررین نے شہدائے وطن بالخصوص فوجی ابوبکر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +