جی مہر اسد مچھرا پٹواری کی مبینہ غنڈہ گردی، شہری کے ساتھ ناروا سلوک
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)حلقہ پٹواری موضع باہڑ غربی،احمد پور سیال کے پٹواری مہر اسد مچھرا نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غنڈہ گردی کی انتہا کر دی متاثرہ شہری نزیر احمد ولد شہامند قوم واہگہ، سکنہ موضع باہڑ غربی کے مطابق پٹواری نے دفتر میں بلا جواز انہیں تھپڑ مارے اور دھکے دے کر زبردستی باہر نکال دیا –
نزیر احمد نے اپنے ساتھ ہونے والے اس ناروا سلوک، ظلم اور زیادتی کے خلاف کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کو تحریری درخواستیں جمع کروا دی ہیں، جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ پٹواری کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ پٹواری مہر اسد مچھرا نے مبینہ طور پر دوسرے فریق سجاد نامی شخص سے رشوت کی مد میں بھاری رقم وصول کر رکھی ہے-
اور اسی وجہ سے وہ جانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو ہراساں کر رہا ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث پٹواری کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے تاکہ سرکاری دفاتر میں عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ ہو سکے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +