وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) انسپکٹر صہیب فخر قریشی کو انچارچ سی سی ڈی سرکل شورکوٹ تعیناتی پر صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حکیم طاہر محمود جنجوعہ سمیت دیگر احباب نے خیر مقدم کیا اور مبارک باد دی ہے

وریام والا ،صہیب فخر قریشی انسپکٹر انچارج سی سی ڈی شورکوٹ تعنیات ہونے پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حاجی منیر احمد جٹ عاربی مہر علی نواز حسنین کرموانہ سیال نے مبارک باد دی-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ صہیب فخر قریشی انتہائی محنتی نڈر بے باک اور کرائم فائٹر افیسر میں شمار ہوتے ہیں وہ مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او کام کر چکے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +