وہ ایک دستک جو خوشیاں امیدیں سپردخاک کر گئی… اللہ تعالیٰ ایسا وقت کسی کو بھی نہ دکھائے،جھنگ میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ)
جھنگ میں ایک افسوسناک خبر سامنے آتی ہے کہ ابرار نامی نوجوان جس کی بارات خیر و عافیت سے گھر پہنچ گئی تھی کہ اسی رات کو ایک دروازے پر دستک ہوتی ہے، ابرار باہر جاتا ہے اور پھر اچانک غائب ہو جاتا ہے –

نئی نویلی دلہن سمیت اس کے گھر والوں کو تفتیش لاحق ہوتی ہے، انتظار کرتے کرتے نگاہیں تھک جاتی ہیں، وہ خوشیوں بھرا دن آہستہ آہستہ آنسوؤں میں بدلنا شرور ہو جاتا ہے، آنکھیں تکی کی تکی رہ جاتیں، آتا نہیں تو وہ دلہا جس نے شادی کی پہلی رات کی خوشیاں اب دیکھنا تھیں، وعدے وعید ہونے تھے ،ایک نئی زندگی شروع ہونی تھی مگر یہ سب کیا سے کیا ہو گیا –

وہ زندہ انسان جو لاپتہ ہوتا ہے، اس کی زندگی کی ا ایک آخری خبر اس کے قتل یا موت کی صورت میں مل چکی ہوتی ہے، آنسوؤں اور انتظار سے لبریز آنکھیں اب خونی رنگت اختیار کر لیتی ہیں کیونکہ وہ امید جس سے زندگی کا پہیہ آگے چلنا تھا، وہ رشتہ جسے ابھی پروان چڑھ کر نئی خوشی بھری زندگی استوار ہونی تھی وہ امیدیں دم توڑ گئیں تھیں –

وہ رشتہ آگے بڑھنے سے پہلے ہی ساتھی سے جدا ہو جاتا ہے، لاش مل گئی، تدفین کا مراحل گزر گیا ،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اب تعین کرے گی کہ یہ ایک قتل ہے یا کچھ اور محرکات جو موت کا سبب بنے ہیں ،اللہ تعالیٰ ایسی موت کسی کو نصیب نہ کرے جہاں ایک نوبیاھتا دلہن بیوہ ہو جائے –

ورثاء تھانہ کوتوالی کا رخ کرتے ہیں، اپنی بپتا سناتے ہیں اور رپٹ درج ہو جاتی ہے، اپنے تائیں سب اس کی تلاش کرتے ہیں پھر 15 دن بیت جاتے ہیں اور خبر ملتی ہے کہ وہ باریش خوبرو ابرار کی لاش تھانہ وریام والا کے علاقہ رستم سرگانہ سے برآمد ہوتی ہے – خصوصی تحریر شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +


دلہا دلہن کی تصویر

15روز قبل شادی کی پہلی رات اغوا ہونے والا دولہا کی لاش رستم سرگانہ کے علاقہ سے مل گئی ابرارکو شادی کی رات ہی کسی نے دروازہ کھٹکٹایا باہر آیا تو غائب ہوگیا جس پر تھانہ کوتوالی جھنگ اغوا کا مقدمہ درج ہوا آج لاش ملی لواحقین نے قتل کا شبہ کا اظہار کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کسی وجہ سے شادی نہ کرنا چاہتا تھا جس پر خودکشی کا شبہ ہے تاہم پولیس مارٹم رپورٹ میں بات کلیر ہوگی کہ بیدردی سے قتل کیا گیا ہے یا اور کوئی اور وجہ ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +