شور کوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 5فروری بروز جمعرات 1بجے دن یوم یکجہتی کشمیر ریلی مرکزی جامع مسجد کوثر اہلحدیث جھنگ بازار سے نکال کر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہو گی-
جس میں ضلع بھر کے ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے جس کی صدارت حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کریں گے جس میں مولانا محمد رفیق شورکوٹی سرپرست مرکزیہ ضلع جھنگ طاہر خان سلفی ناظم مرکزیہ ضلع جھنگ شیخ ثناء اللہ ناظم مالیات مرکزیہ ضلع جھنگ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ ماسٹر محمد یونس امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ شیخ محمد لطیف صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ-
شیخ شاہد اقبال ناظم اطلاعات مرکزیہ جھنگ اور دیگر ضلعی ذمہ داران قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وریام والا لڈا ماہنی اور ضلع بھر سے گاڑیوں کے قافلہ کی صورت میں شرکت کریں گے امیر محترم کے حکم پر سب قافلے جھنگ پہنچیں گے ہمیں اپنے کشمیری مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +