وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) رورل ہیلتھ سینٹر وریام والا تحصیل شورکوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،ڈاکٹر جواد احمد آئی سپیشلسٹ اوران کی ٹیم تقریباً پانچ سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا ، انچارج رورل ہیلتھ سینٹر وریام والا ڈاکٹر محمد ارشد کی سربراہی میں لگنے والا آئی کیمپ کے انعقاد کو لوگوں نے سراہا، بہترین سہولیات فراہم کرنے پر صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے مہمان ٹیم کا شکریہ ادا کیا

شور کوٹ، ڈاکٹر محمد ارشد انچارج رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا تحصیل شورکوٹ کی زیر نگرانی اور سی او ہیلتھ جھنگ کے اشتراک سے الشفا ٹرسٹ ائی ہسپتال راولپنڈی کی ٹیم نے ایک روزہ فری ائی کیمپ لگایا جس میں ڈاکٹرجواد احمد ائی سپیشلسٹ اور انکی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا- شوگر ٹیسٹ کئے اور مریضوں کو ادویات اور عینکیں فری فراہم کیں جہاں 500سے زیادہ علاقے کی عوام نے چیک اپ کروایا –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد انچارج رورل ہیلتھ سنٹر وریام حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام نے الشفاء ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر جواد احمد اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا بالخصوص سی او ہیلتھ جھنگ کا جنکی کوششوں سے وریام والا اور گردونواح کی عوام مستفید ہوئی-

حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا یادرہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا کو تقریباً 38 چکوک پر مشتمل ابادی والا ہسپتال ہے یہاں ایسے فلاحی پروگراموں کے ہونے سے غریب عوام کو ریلیف ملتا ہے لوگوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں کے دھکے نہیں کھانے پڑتے جس پر ہم انے والے معزز ٹیم کے جملہ اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اللہ کریم ان سب پر اپنا فضل وکرم فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ