ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ کا اہم اور فیصلہ کن اعلان
ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ نے صحافتی ذمہ داریوں اور تنظیمی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم اور فیصلہ کن اعلان جاری کر دیا
جھنگ ( محمد رمضان سیال) ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ کا ایک بہت بڑا اعلان جس کے بعد پریس کلب سے وابستہ نمائندگان کو عملی صحافت کے تقاضوں کے مطابق فعال بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے
پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تنظیم کی مکمل حتمی اور مستند فہرست تمام تر قانونی اور تنظیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کر لی گئی ہے جس کے بعد صحافت کو محض وابستگی یا شناخت کے بجائے ایک سنجیدہ اور ذمہ دارانہ فریضے کے طور پر اپنانے کا مرحلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے-
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اب ہر نمائندہ اپنے اپنے شہر تحصیل اور مقررہ علاقے سے ہر صورت خبر کی تلاش تصدیق اور بروقت ترسیل کا پابند ہوگا چاہے خبر سرکاری اداروں سے متعلق ہو یا غیر سرکاری حلقوں سے اور خواہ اس کا تعلق بااثر طبقات سے ہو یا عام شہریوں اور کمزور طبقات کے مسائل سے-
ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خبر کی بنیاد صرف اور صرف سچ پر ہوگی لہٰذا حقائق پر مبنی تصدیق شدہ اور عوامی مفاد کی حامل ہر خبر بلا کسی خوف دباؤ یا اثر و رسوخ کے شائع کی جائے گی جبکہ کسی بھی قسم کی سفارش یا ذاتی تعلق کو قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ذاتی مصروفیات مجبوریوں یا وقتی مصلحتوں کو صحافتی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ بنانا اب ناقابلِ قبول ہوگا کیونکہ تعلقات اپنی جگہ مگر خبر کی حرمت اور سچ کی پاسداری پر کسی بھی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا-
پریس کلب انتظامیہ کے مطابق تنظیم سے وابستہ تمام نمائندگان کو باضابطہ طور پر آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کا مقصد صحافت کے اصل مقصد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی جانب متوجہ کرنا ہے تاکہ ہر نمائندہ خود یہ فیصلہ کرے کہ وہ اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے نبھانے کے لیے تیار ہے یا نہیں
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ آئندہ دنوں میں ایک بڑا اور غیر معمولی اعلان کرنے جا رہا ہے جو تنظیمی نظم و ضبط کے حوالے سے نئی مثال قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع جھنگ کی صحافتی تاریخ میں ایک نمایاں پیش رفت ثابت ہوگا-
آخر میں پریس کلب قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ ہر قسم کے دباؤ اور رکاوٹ کے باوجود حق دیانت اور ذمہ دار صحافت کے اصولوں پر قائم رہے گا اور عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرتا رہے گا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +