جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) مہر صدام عمر سنپال بطور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ تعیناتی کے بعد امن و امان اور جرائم کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے، صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کہا کہ منشیات سمیت دیگر جرائم پر کڑی نظر اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، رپورٹ مہر علمدار نول

جھنگ (مہر علمدار نول ) مہر صدام عمر سنپال بطور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ تعینات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار
ایس ایچ او شورکوٹ کینٹ بہلول واصل قریشی کے تبادلے کے بعد مہر صدام عمر سنپال کو بطور ایس ایچ او شورکوٹ کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ مہر صدام عمر سنپال کی ترقی کے بعد یہ ان کی بطور ایس ایچ او پہلی تعیناتی ہے۔ ماضی میں مختلف ذمہ داریوں کے دوران ان کی پولیسنگ کو مؤثر اور بہتر قرار دیا جاتا رہا ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران نئے ایس ایچ او مہر صدام عمر سنپال نے کہا کہ شورکوٹ کینٹ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پولیس گشت اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +