جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) اسلام آباد میں دہشت گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں ، بے گناہ شہریوں کا زندگیاں کھو جانا انتہائی افسوس ناک امر ہے، حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ

*اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے حافظ ثاقب سرور ساقی*
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی
نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے –

اس واقعہ میں بے گناہ لوگوں کا ناحق قتل اور سینکڑوں لوگوں کا زخمی ہو جانا انتہائی افسوس ناک ہے جن گھرانوں کے چراغ آج خودکش بم دھماکے میں بجھے ان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں
ریاست پاکستان میں دہشت گردی کی لہر نئی نہینی ہے کئی دہائیوں سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے پاکستانی عوام کی جان بے مول ہے دہائیوں سے موجود اس مسئلے کے خاتمے کے لیے اداروں کو سر جوڑ کر اور حکمرانوں کو فکر مند ہو کر سوچنا ہوگا پاکستان کے نوجوانوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آگاہی دینا ہوگی پاکستان کے مستقبل یعنی نوجوان نسل اپنے اصل دشمن کو پہچان سکے اور اس ضمن میں مثبت انداز میں محنت کے ساتھ اپنا کردار ادا کر سکیں-

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یہ واقعہ پاکستان کی ترقی کی راہیں محدود کرنے کی سازش ہے جب بھی پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونے کی سطح پر آتا ہے تو ایسی سازشیں پاکستان کو واپس بدامنی اور بدحالی کی طرف دھکیل دیتی ہیں
لہذا پاکستان کے اداروں کو بھی پاکستانی عوام کو اعتماد میں لے کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی اتفاق کے ساتھ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے ہمارے کارکنان ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور ملک اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-