محمد رمضان سیال جھنگ
تحصیل جھنگ کے علاقے چک نمبر 175 فیصل آباد روڈ میں لاپرواہی کے باعث کنویں میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کال میں کالر نے اطلاع دی کہ ایک شخص کام کے دوران رسی ٹوٹنے کے باعث تقریباً 70 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کر دی۔
ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسپانس کیا، کنویں میں گرنے والے شخص کو بحفاظت نکالا اور موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
متاثرہ شخص کو دونوں ٹانگوں اور دائیں بازو پر معمولی زخم آئے، تاہم خوش قسمتی سے جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی۔
متاثرہ شخص کی تفصیل:
نام: محمد نواز ولد مانک خان
عمر: 40 سال
ساکن: چک نمبر 175 فیصل آباد
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +