جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) شکر گنج شوگر مل فاونڈیشن کے زیر اہتمام اونر شکر گنج ملز میاں مصطفی الطاف سلیم کی سربراہی میں مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام، رپورٹ عرفان حیدر سیال

رپورٹ (عرفان حیدر سیال )رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انسانیت کی خدمت کے جزبہ کے تحت شکر گنج ملز فاونڈیشن کے تحت اونر شکر گنج ملز میاں مصطفی الطاف سلیم کی سربراہی میں جی ایم شکر گنج ملز چوہدری پرویز اختر، جی ایم پروڈکشن ڈاکٹر شاہد حسین، سینئر جی ایم ایڈمن ملک حسین اور ثمرہ اشرف مینیجر شکر گنج فاؤنڈیشن نے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ عرفان حیدر سیال بھی خصوصی طور پر موجود تھے اور انہوں نے فلاحی مشن کو اپنی صحافتی توجہ سے اجاگر کیا۔

تقریب میں سینکڑوں خاندانوں کو راشن پیکجز دیے گئے، جن میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، گھی اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں تاکہ غریب اور سفید پوش خاندان ماہِ صیام میں عزت اور سکون کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔ تقسیم کا عمل نہایت منظم انداز میں کیا گیا اور مستحقین کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فاؤنڈیشن نہ صرف امداد فراہم کرتی ہے بلکہ انسانی وقار کو بھی مقدم رکھتی ہے۔

اونر شکر گنج ملز میاں مصطفی الطاف سلیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رمضان المبارک ہمیں بھائی چارے، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے، اور یہی جذبہ شکر گنج فاؤنڈیشن کو ہر سال مستحقین کے درمیان پہنچنے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا یہ مشن آئندہ بھی اسی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ ہر ضرورت مند کو ماہِ رمضان میں سہارا ملے۔

جی ایم شکر گنج ملز چوہدری پرویز اختر نے تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اقدامات معاشرتی ہم آہنگی اور امید کی کرن پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ ایسے فلاحی اقدامات کو اجاگر کرے تاکہ معاشرے میں نیکی اور خدمتِ خلق کی ترغیب پیدا ہو اور مزید لوگ اس نیک مقصد میں شامل ہوں۔

مستحقین نے اس موقع پر فاؤنڈیشن اور تمام معاونین کے لیے دعائیں کیں اور کہا کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں یہ اقدام ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اور انہوں نے فاؤنڈیشن کے تمام ممبران کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +