افضال احمد جھنگ کے ایک سید گھرانے میں پیدا ہوئے،انھوں نے ایچی سن سے تعلیم حاصل کی۔انھوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے میں صرف 18 برس کی عمر میں50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔
اداکاری کے شوقین افضال احمد نے اپنے 35 سالہ کیریئر کے دوران اردو، پنجابی، پشتو فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر کے باعث 90 کی دہائی میں خوب شہرت کمائی، افضال احمد المعروف افضال چٹا 2022 میں انتقال کر گئے تھے ، دعا ہے اللہ کریم انکے درجات بلند فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +