شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کے متعدد تھانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جھنگ پولیس کے مایہ ناز ایس ایچ او انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی شورکوٹ میں تعیناتی، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری رہیں گی، اعلی افسران کے اعتماد پر پورا اتروں گا، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم پر کنٹرول میری اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ عبداللہ جپہ کی جھنگ آن لائن نیوز کے ساتھ گفتگو، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ احمد فیاض

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کے متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انسپکٹر حافظ عبداللہ جپہ کی بطور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی تعیناتی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے –

حافظ عبداللہ جپہ ایک قابل، فرض شناس اور باصلاحیت پولیس آفیسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی بطور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی تعیناتی پر شہری و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔

عوام نے توقع ظاہر کی ہے کہ حافظ عبداللہ جپہ کی قیادت میں تھانہ شورکوٹ سٹی میں عوام کو بروقت انصاف اور بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

نیو تعینات ہونے والے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا –

علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین یاد رہے کہ انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ اس سے پہلے بھی تھانہ شورکوٹ سٹی میں اپنی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کر چکے ہیں، جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، افسران بالا کے اعتماد پر پورا اتروں گا-

شہری حلقوں نے بطور ایس ایچ او تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جس طرح کاروائیاں کرکے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہیں وہ ان کی دلیرانہ قیادت کا مظمر ہے، مجرم جتنا طاقتور کیوں نہ ہو ان کو انجام تک پہنچا کر دم لیتے ہیں –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +