رپورٹ (عرفان حیدر سیال / بیورورپورٹ)
پیر کوٹ سدھانہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ چیئرمین مہر مشتاق سدھانہ کی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر اتوار اپنے ڈیرہ پیر کوٹ سدھانہ پر اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل سنتے ہیں اور فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
چیئرمین مہر مشتاق سدھانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ الحمدوللہ 1988 سے جاری ہے جس میں ہم اپنے حلقے کی عوام کے ہر طرح کے مسائل حل کرتے ہیں۔ مستحق عوام کی دادرسی کی جاتی ہے اور ان کو جہاں تک ممکن ہوسکا ہر تعاون کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا شہید بھائی سابقہ صدر بار مہر منیر سدھانہ بھی عوامی خدمت کرتے تھے وکالت کے شعبہ میں بڑا نام تھا جو حاسدین کو پسند نہ تھا حسد کرتے تھے حسد کی دشمنی تھی اور کوئی کسی زاتی دشمنی نہ تھی حسد کی بھینٹ چڑھ گئے اور ان کو شہید کردیا،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی بس ہماری ترقی نہیں دیکھ سکتے حسد کرتے ہیں لیکن یہ جذبہ کبھی نہیں رکے گا اور وہ عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی سی جھنگ اور ڈی پی او جھنگ سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر جو بغیر کسی وجہ کے شہید کردیتے ہیں انکے خلاف سخت ایکشن لیں اور انکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے علاقے میں ابھی بھی دھمکایا جارہا ہے کہ یہ کسی طرح پیچھے ہٹ جائے اور عوامی خدمت نہ کریں اور ترقی نہ کریں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ ملزمان قانون کے مطابق سزا دیں تاکہ علاقہ امن کا گہوارہ بن سکیں علاقے سے خوف و ہراس ختم ہو۔
مہر مشتاق سدھانہ نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے حلقے کی مستحق طبقے کی ہر طرح سے اسپورٹ کرتا ہوں تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی عید کرسکیں۔ انکی تمام تر ضروریات پوری کی جاتی ہیں اور یہ سب کرکے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کی عوام کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ ہم بطور پاکستانی ایران کے ساتھ ہیں اور اللہ پاک آسانیاں پیدا کریں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +