جھنگ (مسرت ریاض جعفری) ساجد علی چدھڑ سینئر رہنما جماعت اسلامی جھنگ کا ستھرا پنجاب پروگرام پیرکوٹ سدهانہ یونین کونسل کے سپروائزر مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ سیال و دیگر ورکروں سے ملاقات، ستھرا پنجاب پروگرام کے پروگرام کو سراہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے غریب ورکرز کو روزگار فراہم کرنے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے

ساجد علی چدھڑ سینئر رہنما جماعت اسلامی جھنگ کا ستھرا پنجاب پروگرام پیرکوٹ سدهانہ یونین کونسل کے سپروائزر مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ سیال و اسٹاف سے اہم میٹنگ کا انعقاد ۔۔

جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) ساجد علی چدھڑ سینئر رہنما جماعت اسلامی جھنگ کا مہر اعجاز مصطفیٰ المعروف جوجی بھائی سپروائزر یونین کونسل پیرکوٹ سدهانہ نمبر 30 تحصیل و ضلع جھنگ سے اور ان کے اسٹاف ممبران سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں صحافی بھائیوں کو اپنے ایک بیان میں ساجد علی چدھڑ کا بتانا تھا کہ مريم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے اگر مختلف عوامی پروگرامز کو دیکھا جاۓ تو اس میں کوئی دوٹوک بات نہیں هو گی کہ ستھرا پنجاب جھنگ (ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ) کا یہ پروگرام نہ صرف عوام پرور بلکہ غریب پرور بھی ھے-

جس میں مزدور طبقہ کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ھوئے ھیں اور سينکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں بھی نہیں پنجاب بھر میں لاکھوں لوگوں کے گھروں کے چولہے جلے ھیں جو کبھی بند تھے ۔سیاسی اختلاف سے بالا تر ہم کو اگر کسی بھی حکومت کا کوئی احسن اقدام حقیقی معنوں میں اچھا لگے تو ہم کو اس پر عمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کی جا سکے جس میں ستھرا پنجاب پروگرام ایک الگ اور جدا گانہ حیثیت کا پروگرام ھے ۔

اگر ہم عید الفطر کے ایام کی ہی بات کر لے تو اس میں ان ملازمین کی جو ڈیوٹی اوقات کار ھیں وہ علی الصبح فجر کی اذان سے شروع هو کر سہہ پہر تین سے چار بجے کے لگ بھگ ھیں جس میں عوامی مقامات میں لاری اڈے ،اور پہلی فرصت میں عید گاہ والی مساجد تھی-

جو کہ ان اسٹاف ممبران منجملہ ٹیم نے نہ صرف اپنے کام کو اچھے سے اچھا بنایا بلکہ سفید چونا سے اپنی یونین کونسل عید گاہ والی مساجد کی صفائی و ستھرائی کے علاوہ مختلف اچھے الفاظوں جس میں بے مثالی ان کے نیک نیتی کا کردار اور حسن اخلاق بھی شامل تھا عوام الناس کے دل جیت لیے ۔

اب بطور عوام ہمارا بھی اخلاقی حق بنتا ہے کہ ہم میں علمی شعور ہو اور اپنے علاقہ کا کوڑا کرکٹ ایک جگہ اکھٹا کر کے ستھرا پنجاب ملازمین کے حوالہ کرے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے بچیں کیونکہ یہ غیرقانونی حرکت ھے جس پر ستھرا پنجاب اتھارٹی جرمانہ عائد کرےگی اور اسکی سزا کے بھی ہم مرتکب ھوں گے ۔م

یں اپنے علاقہ کے سپروائز مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ سیال ،انکا اسٹاف اور ڈائیوو ويسٹ منیجمنٹ کمپنی جھنگ (ستھرا پنجاب پروگرام ) کے تمام افسران بالا اور خاص طور طور پر مريم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ صفائی کا یہ محکمہ اور اسکی اتھارٹی تشکیل دے کر خاص طور تحصیل جھنگ کو پنجاب بھر سے زیرو ویسٹ کے حوالہ سے نمایاں مقام پر لے جاۓ گے ان شاء اللّه ۔ا

س موقع پر ان کے بڑے بھائی آصف شہزاد چدھڑ اور ان کے کزن بھائی لیاقت چدھڑ بلدیات محکمہ کے ڈسٹرکٹ آفس کے اسٹاف ممبر بھی موجود تھے اور یہ بلدیات محکمہ کا صفائی پروگرام قابل تعریف ھے . . جس کے وزیر ذیشان رفیق ان کو بہت اچھے طریقے سے پنجاب میں مینیج کر رہے ہیں ۔۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +