شورکوٹ ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی تین کلو سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج –
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ محمد عبداللہ جپہ کی مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش قمر ولد اللہ یار قوم جنجیانہ سیال سکنہ تحصیل شورکوٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3099 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا –
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی جرائم پیشہ عناصر منشیات فروش کے خلاف کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ تھانہ شورکوٹ سٹی میں تعینات ہوئے ہیں منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھی دبنگ کارروائیاں ہو رہی ہیں-
اگر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رہی تو شورکوٹ بہت جلد کرائم فری علاقہ بن جائے گا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +