جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ کی نامور شخصیت ،سیکرٹری جم خانہ کلب شیخ ڈاکٹر معظم وحید نے اہل جھنگ سے کیا وعدہ وفا کر دیا، جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال تیار، میڈیا نمائندگان کا دورہ ، تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم چوبیس گھنٹے دستیاب ہو گی

جھنگ کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) شہر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہلال احمر زچہ بچہ ہسپتال تیار ہو چکا ہے، جو اب شہریوں کو وہ سہولیات فراہم کرے گا جو ماضی میں صرف اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ہسپتالوں تک محدود تھیں۔

یہ ہسپتال نہ صرف جدید مشینری سے لیس ہے بلکہ یہاں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم چوبیس گھنٹے خدمات انجام دینے کے لیے موجود ہو گی۔ ایمرجنسی سروسز، گائنی ڈاکٹر نومولود بچوں کے لیے خصوصی وارڈ، اور اعلیٰ معیار کے طبی سہولیات سے آراستہ کمرے اس ہسپتال کو جھنگ کے لیے ایک مثالی طبی مرکز بناتے ہیں۔

یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جھنگ کے بیٹے اپنے شہر اور اس کے عوام کی خدمت کے لیے عملی میدان میں آ چکے ہیں۔ اس جدید ہسپتال کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو بہتر علاج میسر آئے گا بلکہ انہیں بڑے شہروں کا رخ کرنے کی زحمت سے بھی نجات ملے گی۔سیکرٹری جم خانہ ڈاکٹر معظم وحید شیخ نے میڈیا کے نمائندوں کو ہسپتال کے وزٹ کے دوران بتایا کہ سو بیڈوں کا بنایا جانے والا یہ ہسپتال میاں شریف ٹرسٹ نے بیس سال کے لیے اپنے ذمے لیا ہے اور ہر سال کے لیے ان کے ٹرسٹ نے اس کا بجٹ بھی فکسڈ کر دیا ہے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ
یقیناً یہ قدم جھنگ کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +