اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ)تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ میں معروف زمیندار کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ساتھی زخمی ،ڈی پی او جھنگ کی ہسپتال آمد، لواحقین سے ملاقات، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعادہ

#اٹھارہ_ہزاری : تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں فائرنگ سے زمیندار قتل جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا
۔ ڈی پی او #جھنگ کی رات گئے اٹھارہ ہزاری ہسپتال آمد، مقتولین کے لواحقین سے ملاقات کی ۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔

مقتول
زمیندار محمداقبال خان علیانہ رات کو اپنے اڈا پر ساتھی رشتے دار الطاف کیساتھ ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مخالفین نے وہاں آکر مبینہ طور پر پستول سے فائرنگ کردی ۔ جس سے دونوں زخمی ہو گئے ۔ جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری لایا گیا ۔ اقبال علیانہ ہسپتال پہنچتے ہیں دم توڑ گیا ۔
جبکہ اسکے ساتھی الطاف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے مزید علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ریفر کردیا گیا ہے ۔ مقتول اقبال کی لاش کو بھی پوسٹمارٹم کیلئے جھنگ ہسپتال شفٹ کیا جارہا ہے ۔
اطلاع ملتے ہیں تھانہ کوٹ شاکر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے واردات کی تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وقوعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ ہے .
دریں اثناء #ڈی_پی_او_جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر نے رات گئے ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا جہاں انہوں مقتول کے لواحقین اور وہاں موجود اہل علاقہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے لواحقین اور پولیس سے وقوعہ کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے کہا قتل جیسے سنگین واقعات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
انہوں نے مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ مقتول پارٹی کیساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر ہر زاویے سے واردات کی تفتیش کرے اور تمام ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +