جھنگ میں افسوسناک واقعہ، سوتیلے بھائی کی بہن سے مبینہ زیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
جھنگ کے علاقے چناب پارک سے ایک دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنے ہی سوتیلے بیٹے کے خلاف بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا ہے-

فراہم کردہ ایف آئی آر (FIR نمبر: 418/26، تھانہ صدر جھنگ) کے مطابق، متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں فوتگی پر گئی ہوئی تھی جب گھر واپس آئی تو بیٹی کو روتے ہوئے چیف پکار کرتے ہوئے پایا ۔ دروازہ کھولا تو الزام علیہ دخترم کی شلوار پوشیدنی اتار کر فعل خلاف وضع فطری کر رہا تھا جو مجھے دیکھ کر کمرے سے فرار ہو گیا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔
تھانہ صدر جھنگ کی پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں زیر دفعہ 376iii (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایات پر، ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فوری چھاپہ مار کر ملزم شہریار کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کروایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم سے تفتیش جاری ہے اور چالان مکمل کر کے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا مل سکے۔
یہ واقعہ معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے اور رشتوں کے تقدس پر گہرا داغ ہے۔ جھنگ پولیس نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔