جھنگ :تھانہ وریام کے علاقے حویلی پُلاں کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے ملہوآنہ موڑ کی جانب فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لنک روڈ مراد شاہ کے قریب فرار ملزمان کا تھانہ صدر پولیس کے ساتھ دوبارہ سامنا ہوا، جہاں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کی قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل رزاق کاہلوں اور ایس ایچ او تھانہ وریام عدیل اختر لغاری کر رہے تھے۔
فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عامر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو رابری معہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ ڈاکو تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔رپورٹ غلام اللہ فاروقی بیورو چیف جھنگ آنلائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +