جھنگ گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔جھنگ (
شیخ غلام مصطفیٰ )
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
*Information Regarding Crime Emergency*
*Tehsil=* Jhang
*Date=* 23-05-2026
*Nature of Emergency*: Bullet injury
*Place of incident* new bypass gojra road Jhang
*Reason=* old enmity
*Description:*
کنٹرول روم میں موصول شدہ کال میں کالر نے بتایا کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے کچھ لوگوں نے فائرنگ کی ہے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول نے قریبی ایمبولینس کو موو کروا دیا۔
ریسکیو سٹاف نے بروقت رسپانس کیا ایک آدمی موقع پر ڈیڈ تھا جبکہ دوسرے ادمی کو دو گولیاں لگی ہوئی تھیں جس کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی موجودگی میں ڈیڈ باڈی کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
*Total Injured=* 02
*Serious Injured* = 01
*Dead* 01
*Patient details*
*1-Name* Jawad Ahmad s/o Salabat Khan
*Age* 29 Years
*Address* Chak no 215 faisalabad road Jhang.
*Injury* 2 Bullet wound on right hip joint
*Shifted* DHQ Hospital Jhang.
*2-Name* Abdul Jabbar s/o Salabat Khan
*Age* 42 Years
*Address* Chak no 215 faisalabad road Jhang.
*Injury* Bullet wound on head
*Shifted* Already Dead and Shifted to DHQ Hospital Jhang.
جھنگ / قتل
جھنگ مویشی منڈی گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
جھنگ فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان کو پولیس نے فوری گرفتار کر لیا پولیس ذرائع
جھنگ مقتول کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے
جھنگ زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے ریسکیو1122 نے منتقل کر دیا
جھنگ مقتول کی لاش کو پولیس نے تحویل لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی
میرے ایک بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے اور ایک شدید زخمی ہے ، گھر سے قربانی کے لئے جانور لینے نکلے تھے ، بوڑھی ماں کی انصاف کے لئے دہائیاں
گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب چار افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل ایک زخمی ہو گیا ،
مقتول عبدالجبار اور زخمی جواد احمد چک نمبر 215 فیصل آباد روڈ کے رہائشی تھے ، پولیس ذرائع
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +