وریام والا ،نواحی علاقہ چکنمبر485ہندلانہ کی معروف سسیاسی سماجی شخصیت مہر ذوالفقار خان ہندلانہ (مرحوم) کے بھائی، واجد عباس ہندلانہ اور ناصر عباس ہندلانہ منیجر(بینک آف پنجاب) کے والد محترم، بلال احمد ہندلانہ کے چچا جان، عابد حسین ہندلانہ (مرحوم) اور عبد الناصر ہندلانہ سابقہ چیئرمین یونین کونسل کے سسر محترم استاد حاجی فیض محمد ہندلانہ (ریٹائرڈ) فزیکل ٹیچر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وریام والا بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں –
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مرحوم کا نماز جنازہ آج مورخہ 31 مئی بروز اتوار رات 8 بجے چک نمبر 485 ہندلانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں ادا کیا جائے گا مرحوم پابند صوم و صلوٰۃ تھے اج بھی ہزاروں کی تعداد میں استاد محترم کے شاگرد اعلی عہدوں پر فائز ہیں استاد محترم انتہائی شفیق اور ملنسار تھے اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +