شورکوٹ کے نواحی علاقہ ڈبکلاں کے بہادر سپوت محمد شہباز منہاس کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں برگیڈئیر زاہد انور کمانڈر آرٹرلی، کرنل مائب ریاض اور کیپٹن تنویر حسین اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی۔پاکستان کے بہادر سپوت ہر وقت ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +