جھنگ سے تعلق رکھنے والے وطن کے بہادر سپوت، چوہدری صائم (SSG کمانڈو) شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی

سپوت جھنگ، پاک آرمی کے جوان چوہدری صائم وزیرستان میں وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید کا تعلق جلال آباد بستی، جھنگ صدر سے تھا۔
شہید چوہدری صائم کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 🇵🇰
وطن کی مٹی گواہ رہے گی اے صائم تیرے لہو کی،
تو نے اپنی جان دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

جھنگ کے تعلق رکھنے والے وطن کے بہادر سپوت، چوہدری صائم (SSG کمانڈو) شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین