گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ باہڑ غربی میں قتل کی لرزہ خیز وزارت زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے پسٹل سے فائرنگ کرکے سوتے ہوۓ بڑے بھائی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ موضع باہڑ غربی کوٹ بہادر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شہباز حسین ولد غلام شبیر قوم سیول جٹ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا –

ابتدائی اطلاعات اور والدین کے مطابق مقتول کو اس کے چھوٹے سگے بھائی علی حیدر نامی لڑکے نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا دوسری جانب مقتول شہباز کے چچا ضیاء الحق، اور عبد الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ قتل کے پیچھے گھریلوں مشاورت شامل تھی،
تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی حتمی مؤقف جاری نہیں کیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد واقعہ کی اصل وجوہات اور ذمہ داران کے بارے میں حقائق سامنے آئیں گے۔تاہم پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ