جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) گھریلو ناچاقی پر ماں اپنی تین بچیوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی، مقامی لوگوں نے ماں کو بچا لیا ،تین بچیاں ڈوب گئیں ،ریسکیو 1122 ڈوبنے والی بچیوں کو نکالنے کا آپریشن جاری

ریسکیو 1122 جھنگ
20-06-26

جھنگ: سرگودھا روڈ ماڑی والا پتن چھتہ کے مقام پر ماں سمیت تین بچیاں دریائے جہلم میں ڈوب گئیں، ریسکیو 1122

جھنگ: مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں کو بحفاظت نکال لیا، ریسکیو 1122

جھنگ: دریائے جہلم میں ڈوبنے والی بچیوں کی عمریں 03، 07 اور 10 سال ہیں، ریسکیو 1122

جھنگ: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں، ریسکیو 1122

جھنگ: ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو 1122

جھنگ: ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تینوں بچیوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، ریسکیو 1122

جھنگ: ڈوبنے والی بچیوں میں 03 سالہ مریم، 07 سالہ صدف اور 10 سالہ ثانیہ شامل ہیں، ریسکیو 1122

جھنگ: ریسکیو کنٹرول روم نے ایمبولینس، ریسکیو وہیکل اور واٹر سرچ ٹیم کو موقع پر روانہ کیا، ریسکیو 1122