شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ العزیز وریام والا سے حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے حکم پر انکے جامعہ میں ہونے والی کانفرنس جو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ 12جولائی بروز اتوار بعد از نماز عشاء 16سالانہ عظمت صحابہ کرام و اہلبیت کانفرنس بمقام جامعہ اسلامیہ اہلحدیث فیصل اباد روڈ جھنگ میں کانفرنس منعقد ہورہی ہے-
جس میں مزہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق ساجد مولانا قاری بنیابین عابد اف اوکاڑہ شاعر توحید وسنت منظور احمد عینوانہ تشریف لارہے ہیں جس میں شرکت کیلئے وریام والا لڈا ماہنی اور گردونواح سے جماعتی احباب قافلوں کی صورت میں ان شاءاللہ العزیز شرکت کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ ان شاءاللہ العزیز ضلع بھر سے جمعیت اساتذہ کے ذمہ داران بھر پور شرکت کریں گے –
یادرہے یہ گلشن حافظ عبدالعلیم یزدانی رح کا گلشن ہے جس جامعہ کی ابادی کیلئے حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ نے شب روز محنت کر کے اس گلشن کو اباد کیا ہے ضلع جھنگ کے تمام ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران قافلوں کی صورت میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +