جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تیز بارش کے خستہ حال کمرے کی چھت اچانک گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، دو افراد جان بحق تین زخمی

ریسکیو 1122 جھنگ اپڈیٹ
10 جولائی 2026
جھنگ: تیز بارش کے باعث کمزور چھت اچانک گر گئی، واقعہ چک نمبر 454 سہو والا لنک 7th مائل فیصل آباد روڈ پر پیش آیا، ریسکیو 1122
جھنگ: چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122
جھنگ: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی، ریسکیو 1122
جھنگ: ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تمام متاثرین کو بحفاظت نکال لیا، ریسکیو 1122
جھنگ: افسوسناک حادثے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، ریسکیو 1122
جھنگ: جاں بحق ہونے والوں میں 70 سالہ بکھاں بی بی زوجہ کبیر اور 18 سالہ عون محمد ولد نور محمد شامل ہیں، ریسکیو 1122
جھنگ: زخمیوں میں 75 سالہ اللہ جوائی ولد کبیر، 50 سالہ اللہ دتہ ولد محمد اور 24 سالہ محسن رضا ولد نور حسین شامل ہیں، ریسکیو 1122
جھنگ: ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، ریسکیو 1122
جھنگ: دو زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ ایک زخمی کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122
جھنگ: ریسکیو آپریشن کے دوران تمام متاثرین کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122
جھنگ: شہری شدید بارشوں کے دوران خستہ حال عمارتوں، کمزور چھتوں اور بوسیدہ دیواروں سے دور رہیں، ریسکیو 1122
جھنگ: ٹوٹل متاثرین 05،
جاں بحق 02،
زخمی 03،
ابتدائی طبی امداد موقع پر02،
ہسپتال منتقل 01،
ریسکیو 1122