اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) خانہ بدوش خواتین کی جانب سے شہری کے 35 لاکھ چوری کا معاملہ ،ایس ایچ او تھانہ آٹھارہ ہزاری کی بروقت کارروائی ،مشتبہ خواتین سے دوران تفتیش رقم برآمد، شہریوں کا خراج تحسین

اٹھارہ ہزاری: 15 پر کال، ایس ایچ او چوہدری سعید اقبال کی نگرانی میں کارروائی، 35 لاکھ روپے برآمد
تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 35 لاکھ روپے کی مبینہ چوری شدہ رقم برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری نے اطلاع دی کہ خانہ بدوش خواتین نے اس کی 35 لاکھ روپے نقدی چوری کر لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری چوہدری سعید اقبال کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا اور تفتیش کے دوران رقم برآمد کر لی۔

پولیس نے برآمد شدہ رقم اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شہری حلقوں نے ایس ایچ او چوہدری سعید اقبال اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فوری ردعمل کے باعث لاکھوں روپے کی رقم برآمد ہونا پولیس کی مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +