آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے احکامات پر ضلع جھنگ میں منجا کلچر کے خاتمے کیلئے پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری
علاقہ تھانہ قادرپور میں خواتین کا راستہ روکنے اور انہیں ہراساں و پریشان کرنے والے تین ملزمان گرفتار، گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج
گرفتار ملزمان میں ذیشان ، اسماعیل اور سیون خان شامل ہیں، جنکے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کسی بیٹی کو گھورنا، اس پر آوازیں کسنا، فقرے اچھالنا، راستہ روکنا یا اپنے قہقہوں سے اسے خوفزدہ کرنا سنگین جرم ہے، ڈی پی او ساجد حسین
اپنے طرزِ عمل سے خواتین اور بچوں کو خوف، بے بسی اور عدم تحفظ کا احساس دلانے والے عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، ڈی پی او ساجد حسین
جو شخص عورت کی عزت کو چیلنج کرے گا، وہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا، اور ریاست ایسے عناصر کے ساتھ رحم نہیں برتے گی۔ڈی پی او ساجد حسین