وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر نے تھانہ وریام والا کے ممبران امن کمیٹی اور تاجر برادری کے زمہ داران کے ساتھ ان لائن میٹنگ کی جس میں محرم الحرام کی طرح ماہ صفر میں بھی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، رپورٹ عثمان طاہر جنجوعہ

وریام والا،ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر نے ان لائن تمام تھانوں کے ممبران امن کمیٹی اور تاجر برادری کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں تھانہ وریام والا کے ممبران نے عالم شیر سب انسپکٹر کی موجودگی میں شریک ہوئے ڈی پی او جھنگ کے حکم پر تمام معزز شرکا حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام مہرمقصود احمد سپرا مہر مشتاق احمد سیال مہر ناصر عباس ہندلانہ مہر فخر عباس سپرا اور دیگر ذمہ داران کثیر تعداد میں شریک ہوئے ڈی پی او جھنگ کا تمام ذمہ داران نےخطاب ان لائن سنا انہوں نے ماہ محرم الحرام کی طرح ماہ صفر کو پیار محبت اخوت اور بھائی چارے سے پر امن گزارنے پر ذور دیا جس پر تمام ممبران نے نیک خواہشات کا اظہار کی-

ا عالم شیر سب انسپکٹر نے مزید سب ساتھیوں کو تھانہ کی حدود میں ماہ صفر کے پروگراموں کے بارے اگاہ کیااخر پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ اور دیگر ممبران نے شاہد عباس فیلڈ سیکورٹی سٹاف تھانہ وریام کا شکریہ ادا کیا جو لمحہ بہ لمحہ تاجر برادری اور ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں رہتے ہیں شاہد فیلڈ سیکورٹی سٹاف نے مہمانوں کی خوب ضیافت کا اہتمام کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +