جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) پنجاب ٹیچرز یونین سر سید گروپ کے مرکزی رہنماؤں نے ضلع جھنگ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شاندار اور حوصلہ افزا نتائج پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تنویر احمد غزالی سمیت محکمہ تعلیم کے تمام افسران، سربراہانِ ادارہ، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

ضلع جھنگ میں میٹرک کے شاندار نتائج، محکمہ تعلیم کی مؤثر حکمتِ عملی قابلِ تحسین ہے: پنجاب ٹیچرز یونین سر سید گروپ

جھنگ: پنجاب ٹیچرز یونین سر سید گروپ کے مرکزی صدر محمد کلیم انجم سیال اور سینئر نائب صدر اظہر عباس طاہر لک نے اپنے مشترکہ بیان میں ضلع جھنگ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شاندار اور حوصلہ افزا نتائج پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تنویر احمد غزالی سمیت محکمہ تعلیم کے تمام افسران، سربراہانِ ادارہ، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ میں تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی سی ای او تعلیم تنویر احمد غزالی کی مؤثر قیادت، بہترین حکمتِ عملی، مسلسل نگرانی، بروقت تعلیمی اداروں کی انسپکشن، باقاعدگی سے منعقد ہونے والی میٹنگز اور تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی بلکہ اساتذہ اور طلبہ میں بھی تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے ایک نیا جذبہ پیدا ہوا۔

پنجاب ٹیچرز یونین سر سید گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ اس شاندار کارکردگی میں مہر محمد آصف سیال، میڈم ناصرہ پروین اور میڈم نسرین عبداللہ سیال سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام افسران کی کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں تعلیمی نظام کی بہتری اور مؤثر نگرانی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان شاندار نتائج کے اصل ہیروز ضلع جھنگ کے محنتی، فرض شناس اور قابلِ احترام اساتذہ ہیں، جنہوں نے جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کو پوری ذمہ داری، خلوص اور محنت کے ساتھ تعلیم دی، امتحانات کی بھرپور تیاری کروائی اور طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے دن رات محنت کی۔ طلبہ کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں نے ان نتائج کو مزید قابلِ فخر بنایا ہے۔

محمد کلیم انجم سیال اور اظہر عباس طاہر لک نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین سر سید گروپ ہمیشہ اساتذہ کی محنت اور محکمہ تعلیم کے مثبت اقدامات کو سراہتا ہے۔ ضلع جھنگ میں میٹرک کے بہترین نتائج اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ اگر افسران، اساتذہ، والدین اور طلبہ ایک مشترکہ تعلیمی وژن کے تحت محنت کریں تو ضلع کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ محکمہ تعلیم کی موجودہ مؤثر حکمتِ عملی، افسران کی مسلسل نگرانی اور اساتذہ کی محنت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا –

اور ضلع جھنگ مستقبل میں اس سے بھی زیادہ شاندار تعلیمی نتائج حاصل کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جھنگ کے اساتذہ اپنے طلبہ کے روشن مستقبل اور ضلع کے تعلیمی وقار کو بلند کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے، خلوص اور محنت کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔

آخر میں پنجاب ٹیچرز یونین سر سید گروپ کے مرکزی صدر محمد کلیم انجم سیال اور سینئر نائب صدر اظہر عباس طاہر لک نے ایک بار پھر سی ای او تعلیم تنویر احمد غزالی، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، محکمہ تعلیم کے افسران، سربراہانِ ادارہ، اساتذہ، کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو میٹرک کے شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ضلع جھنگ کے لیے باعثِ فخر ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +