جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ میں افسوسناک واقعہ، صفائی کے دوران مین ہول میں گرنے والے واسا کے نجی کنٹریکٹر کے دو ملازمین جان بحق، ریسکیو 1122 نے بڑی جانفشانی سے دونوں لاشیں برآمد کر لیں

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) جھنگ
بتاریخ: 07-08-2025

جھنگ صفائی کے دوران مین ہول میں گرنے والے واساہ کے نجی کنٹریکٹرز کے ملازمین صفائی کے دوران جانبحق

دو اہلکاروں کی لاشیں ریسکیو 1122 نے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیں

جھنگ صدر تانگہ اڈہ، فاروقِ اعظم روڈ پر واساہ کے نجی کنٹریکٹرز کےدو ملازمین مین ہول کی صفائی کے دوران گر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جھنگ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلز اور اسپیشل ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا، جبکہ پولیس کنٹرول روم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں ملازمین کو مین ہول سے باہر نکالا۔ تاہم دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں کاشف علی ولد عاشق حسین (عمر 24 سال، رہائشی لاہور) اور عابد علی ولد صادق (عمر 26 سال، رہائشی حبیب آباد، اوکاڑہ) شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سلطان محمود نے موقع پر پہنچ تمام آپریشن کی نگرانی خود کی ۔