وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) شورکوٹ کے قریب مزدہ الٹنے سے جان بحق ہونے والے فیضان مدینہ وریام والا کے طالب حافظ ملک محمد عمران کی نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے ہزاروں افراد کی شرکت، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا،بستی نوراباد وریام والا کے رہائشی ملک منیر احمد پکوڑے والا ملک محمد اقبال منشی ملک غلام شبیر ٹرنک پیٹی والے ملک سجاد کا بھتیجا ملک نذیر احمد عرف بابا ریڑھی والا کا صاحبزادہ حافظ ملک محمد عمران روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گیا تھا مرحوم کی نماز جنازہ شام ساڑھے چار بجے شریف اباد عید گاہ میں حافظ تصور عباس نے پڑھائی –

جس میں تاجر برادری سول سوسائٹی سیاسی سماجی شخصیات علماء کرام حفاظ کرام اور مدرسے کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حکیم چوہدری شاہد پرویز جٹ مہر ناصر عباس سپرا مہر فخر سپرا حاجی منیر احمد جٹ عاربی شیخ محمد نعمان محمد ندیم جنجوعہ چوہدری حیدر ارائیں ملک سجاد کریانہ مرچنٹ حاجی اکرام ماچھی شیخ محمد بلال محمد عثمان جنجوعہ اور دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کی اچانک وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا یادرہے-

حافظ ملک محمد عمران رات کو محفل میلاد میں شرکت کیلئے شور کوٹ گئے ہوئے تھے واپسی پر روڈ ایکسیڈنٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مالک حقیقی کو جاملے مرحوم کو انکے ابائی قبرستان پیرو شہید میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی وفات پر ہر انکھ اشک بار تھی اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +