شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا نے غلام شبیر طاہر پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ورہام والا کلاس انچارج محمد زبیر امجد ایس ایس ٹی سٹوڈنٹ نعمان علی ولد عاشق علی کلاس نہم سے ملاقات کی –
اور انہیں کالج ہذا میں 540نمبر حاصل کرنے پردلی مبارکباد دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ یادرہے کہ یہ ادارہ ہمارا مادر علمی ہے جہاں اج بھی میرے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور کچھ پڑھ کر چلے گئے ہیں ہمیں-
اس ادارے پر فخر ہے کہ جس کا سٹاف قابل محنتی اور فرض شناس بے شک استاد قوم کا محسن ہے استاد اپنی زندگی شاگردوں پر لگا دیتا ہے اسکی محنت اور کاوش پھر ایسے ہیرے تراشتے ہیں جو کبھی ڈاکٹر حکیم وکلاء انجینیئر پروفیسر اور جج پیدا کرتے ہیں ان کا مقصد شاگردوں کو اچھے منصب اور عہدے پر دیکھنا ہے اج ہمیں اپنے اساتذہ کرام پر فخر اور خوشی ہو رہی ہے-
کہ جن کی شب و روز کی محنت سے نعمان علی نے اچھے نمبر لیکر والدین اساتذہ کرام اور ادارے کا نام روشن کیا جس پر تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اللہ کریم ہمیں اساتذہ کرام کی عزت کرنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +