شورکوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے سرپرست اعلی مولانا رفیق شورکوٹی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ شاہد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس بکر منڈی گراؤنڈ شورکوٹ میں 7ستمبر بروز سوموار بعد از نماز عشاء منعقد ہورہی ہے جس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشینل ناظم علامہ سید سبطین شاہ نقوی غازی اسلام رانا شفیق خاں پسروری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم معروف عالم دین مولانا ناصرمدنی قاری یسین حیدر امیر ضلع مرکزیہ حافظ ثاقب سرور ساقی سیاسی رہنما مولانا آصف معاویہ سیال امیدوار ایم این اے مولانا زاہد انور اور سیاسی و صحافی وکلاء حضرات خطاب فرمائیں گے –
تمام اہل اسلام سے گزارش ہے کہ اس تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ختم نبوت زندہ با کے نعرے لگاتے ہوئے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +