وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) صدام عمر سنپال ایس ایچ او تھانہ وریام والا نے نمبرداران کی میٹنگ بلائی جس میں مہر فراست لدھیانہ چوہدری محمد نعیم چوہدری محمد ارشاد نمبردار مہر ناصر ہندلانہ اور دیگر نمبرداران نے شرکت کی مہر صدام عمر سنپال نے کہا کہ ہمارا آپ سے ایک چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نےمیں ملکر کرائم پر نظر رکھنی ہے آپ نے اپنے علاقے میں ٹھیکری پہرے پہلے سے زیادہ فعال کرنا ہے-
آپ نے پہلے کی طرح پہروں کو چیک کرنا ہے میں اور میرے جوان رات کو آبادیوں میں پہرے داروں کو چیک کریں گے پہرہ نہ دینے والوں کی نشان دہی آپ نے کرنی ہے اور انکے خلاف قانونی کارروائی ہم کریں گے یادرہے ٹھیکری پہروں سے چوری چکاری کنٹرول ہوتی ہے اپنی آبادیوں میں نئے کرائے داروں کی انٹری کروائیں مشکوک افراد پر نظر رکھیں-
یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے آخر پر فیلڈ سکیورٹی سٹاف شاہد عباس کھنڈویہ نے سب مہمانوں کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا اور معزز نمبرداران کا شکریہ ادا کیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +