ضلع جھنگ میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کی ٹریننگ 6 نومبر سے شروع ہوگی
نئے لائسنس اور تجدید کے لیے آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ 5 نومبر، تربیتی مراکز کا اعلان
*جھنگ(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی پی) ڈاکٹر محمد عمران نے ضلع جھنگ کے پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے نئے لائسنس اور تجدید کے لیے تربیتی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈیلرز یکم سے 5 نومبر 2026ء تک پنجاب حکومت کے ای بز پورٹل **ebiz.punjab.gov.pk** کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق نئے لائسنس کے لیے ٹریننگ 6 سے 12 نومبر جبکہ تجدیدِ لائسنس کے لیے 6 سے 8 نومبر 2026ء تک ہوگی۔تربیتی مراکز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحصیل جھنگ اور تحصیل 18 ہزاری کے ڈیلرز کی ٹریننگ دفتر زراعت تحصیل جھنگ میں ہوگی، جبکہ تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل شورکوٹ کے ڈیلرز کی ٹریننگ دفتر زراعت تحصیل احمد پور سیال میں منعقد کی جائے گی۔
متعلقہ ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے مطابق آن لائن درخواستیں جمع کروائیں، ضروری دستاویزات مکمل رکھیں اور اپنے متعلقہ تربیتی مرکز میں ٹریننگ کے لیے بروقت شرکت یقینی بنائیں تاکہ لائسنس کے اجرا یا تجدید میں تاخیر سے بچا جا سکے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +