🎉 کیتھ لیب DHQ ہسپتال جھنگ کی شاندار کامیابی
پنجاب بھر میں کیتھ لیب کی نمایاں کارکردگی اور مجموعی پروسیجرز میں اول پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں DHQ ہسپتال جھنگ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
یہ کامیابی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کی مؤثر قیادت، سرپرستی اور کیتھ لیب کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔
اس موقع پر ٹیم کی خدمات کو سراہا گیا اور عوام کو جدید و معیاری امراضِ قلب کی سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
جھنگ کی کامیابی، پنجاب کا فخر! 🏆
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +