وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر محمد اسلم نول کی نمبرداران سے میٹنگ، ٹھکری پہرے ،موسم کی تبدیلی کے باعث جانور

وریام والا،مہر محمد اسلم نول ایس ایچ او تھانہ وریام والا کی نمبرداران سے میٹنگ ہوئی جس میں مہر فراست لدھیانہ سیال مہر مشتاق سیال چوہدری ارشاد اور دیگر نمبرداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی نمبر داران سے گفتگو کرتے ہوئے مہر اسلم نول نے کہا کہ محکمہ پولیس اور نمبرداران کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نے ملکر اپنے موضع جات میں ٹھیکری پہرے لگوانے ہیں –

جوکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اپ پہلے کی طرح پہرے کو مزید فعال کریں گاوں محلے میں ٹھیکری پہرے کو مزید یقینی بنائیں ذمیندار بھائی اپنے جانوروں کا خیال کریں انکو اکیلے چھوڑ کر نہ جایا کریں طویل لمبی راتیں ہیں ہمارے بھائی رات لیٹ جاکر جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں شرپسند عناصر وقت ملتے ہیں-

نقصان پہنچا دیتے ہیں پولیس اپکے مال وجان کی محافظ ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹھیکری پہرے کو یقینی بنائیں میں خود اور میرے پولیس کے جوان رات کو گشت کے موقع پر تمام آبادیوں محلوں کے پہرے چیک کریں گے اس سے ہم سب کا فائدہ ہے محمد شاہد سیکورٹی افیسر تھانہ وریام والا نے سب معززین علاقہ کی خوب ضیافت کروائی اور سب کا شکریہ ادا کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +