رپورٹ (عرفان حیدر سیال /ڈویثزنل بیوروچیف )گزشتہ روز سوشل میڈیا پر موضع مدوکی کے مکان کے بارے میں جھوٹی خبر کی تردید*
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر موضع مدوکی کے مکان کے حوالے سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جو *سراسر جھوٹ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی* ہے۔
یہ خبر صرف ہمیں بدنام کرنے، بلیک میل کرنے اور ہمارے گھر پر ناجائز قبضہ کرنے کے لیے پھیلائی گئی ہے۔
*اصل حقائق یہ ہیں:*
*1. ہم ہی اصل مالک ہیں:*
ہم نے یہ مکان *مورخہ 18-12-2024 کو محمد آصف ولد شیراز قوم قصائی سے* باقاعدہ طور پر مبلغ *17,00,000 روپے* میں خریدا تھا۔ ہمارے پاس تمام قانونی کاغذات موجود ہیں۔ ہم ہی اس مکان کے قانونی طور پر مالک ہیں۔
*2. قبضہ بھی ہمارے پاس ہے:*
اس مکان پر آج بھی *قانونی قبضہ ہمارا ہی ہے۔* دوسری پارٹی زبردستی قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔
*3. پولیس کو بدنام کرنا:*
خبر میں سب انسپکٹر رانا فقیر محمد پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام بھی سراسر جھوٹ ہے۔ پولیس نے صرف قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ پولیس کو بدنام کر کے اصل مجرم خود کو مظلوم ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
ہم نے اپنی زندگی کی جمع پونجی سے یہ مکان خریدا تھا۔ آج ہمیں اپنے ہی گھر کے لیے دربدر کیا جا رہا ہے۔
*میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے:*
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے پُرزور اپیل ہے کہ اس جھوٹی خبر کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ہمارے کاغذات، 18-12-2024، اور FIR نمبر 1047/26 کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے۔ جھوٹی خبر پھیلانے والوں اور جعلی کاغذات بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
ہمیں کسی سے دشمنی نہیں، ہمیں صرف اپنا حق، اپنے گھر کا تحفظ اور انصاف چاہیے۔
*#جھنگ #موضع_مدوکی #انصاف_چاہیے
*منجانب: عبدالرحمن ولد اللّٰہ دتہ قوم کھوکھر، سکنہ موضع مدوکی، جھنگ*