احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) المعصوم ویلفیئر سوسائٹی اور دی سوسائٹی فار دی پروینشن اینڈ کیور آف بلائنڈ کے مشترکہ اشتراک سے ڈیرہ سید جوہر علی شاہ واقع سیوا سادات میں تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پزیر ہو گیا، اس موقع پر 17 سو مریضوں کا چیک اپ جبکہ 650 سے زائد مریضوں کامفت آپریشن کیا گیا، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر سید عدنان مہدی کی کاوشوں کو سراہا، پورٹ ضیغم عباس عاجز بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)سیوا سادات میں تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر، 1700 مریضوں کا مفت چیک اپ، 650 سے زائد مفت آپریشن ڈیرہ سید جوہر علی شاہ، سیوا سادات (تحصیل احمد پور سیال، ضلع جھنگ)میں المعصوم ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لگایا گیا تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا.یہ کیمپ المعصوم ویلفیئر سوسائٹی اور دی سوسائٹی فار دی پریونشن اینڈ کیور آف بلائنڈنس کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا۔زیرِ سرپرستی: سید جوہر علی شاہ زیرِ نگرانی: ڈاکٹر عدنان مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:

الحمدللہ یہ ہمارا تیسرا فری کیمپ ہے۔ اس کا نام میرے دادا جان سید معصوم علی شاہ مرحوم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سوسائٹی کو سادات برادری اور علاقہ کے تمام ایکٹیو افراد نے مل کر بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین روز میں 1700 کے قریب OPD ہوئی ہے اور تمام 1700 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

آپریشنز کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے دن 260 آپریشن، دوسرے دن 230 آپریشن اور آج تیسرے دن اب تک 130 سے زائد آپریشن ہو چکے ہیں، یعنی کل 620 سے زائد آپریشن مکمل ہو چکے ہیں اور ابھی بھی مریض موجود ہیں جن کے آپریشن جاری ہیں۔تمام آپریشنز میں امپورٹڈ لینز ڈالے گئے ہیں، کسی مریض سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا۔

مریضوں کو مفت ادویات، کالی عینکیں دی گئی ہیں۔ سب سے بڑی بات فالو اپ کا نظام بنایا گیا ہے، ایک ہفتہ بعد فالو اپ ڈے رکھا گیا ہے تاکہ اگر کسی مریض کو کوئی مسئلہ ہو تو اس کا بروقت علاج ہو سکے۔ڈاکٹر عدنان مہدی نے مزید بتایا کہ المعصوم ویلفیئر سوسائٹی اپنے کام کو بڑھا رہی ہے، اس سال چنیوٹ میں 2 روزہ اور فیصل آباد میں 2 روزہ فری آئی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

سید جوہر علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ویٹنگ ایریا میں ضلع خانیوال اور ضلع لیہ سمیت دور دراز اضلاع سے مریض آئے ہوئے ہیں، یہ آواز ان تک پہنچانے میں 99 فیصد کردار میڈیا کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ المعصوم ویلفیئر سوسائٹی ہمارے والد مرحوم قبلہ سید معصوم علی شاہ کے نام پر بنائی گئی ہے، جس کے بنیادی مقاصد تعلیم، صحت اور روزگار ہیں۔ انشاءاللہ خداوند متعال کے فضل و کرم اور احباب کے تعاون سے ہم اپنے مقاصد حاصل کرتے رہیں گے۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری یہ کاوش قبول فرمائے اور جس نے بھی دامے، درمے، سخنے، قدمے حصہ لیا اللہ اسے قبول فرمائے۔

کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے قیام و طعام کی مفت سہولت کا بھی بہترین انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر سید توقیرافضل نقوی،سیدقمرالحسن،سیدشبیہ الحسن،شیخ امتیازرحمانی،شیخ محمد حسین ،اقبال حسین مولائی بھی موجود تھے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +