جھنگ (ضیغم عباس عاجز سے)ضلع کونسل ہال میں پروفیسر سمیع اللہ قریشی مشاعرہ وسیمینار جناح ھال تعلیمی سیمینار اور مشاعرہ، پانچ نکاتی ایجنڈا پیش ۔شعرا،اساتذہ کیلیے پارس ایوارڈذ۔
جناح کونسل ہال میں *پنجاب ٹیچرز یونین* کے زیرِ اہتمام ایک شاندار *تعلیمی سیمینار اور مشاعرے* کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت بیگم نصرت سمیع اللہ قریشی نے کی۔سیمینار میں ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین اسٹیڈینگ کمیٹی میاں *امجد علی جاوید۔۔میاں آفتاب احمد کمشنر PRAفیصل آباد ،سید تنویرمرتضی شاہ کمشنر ریونیو، ۔تنویر احمد غزالی سی۔ای۔او ایجوکیشن جھنگ۔میڈم ناصرہ پروین ڈی۔ای۔او سیکنڈری۔میڈم نسرین عبداللہ ڈی۔ای۔او ایلیمنٹری فیمیل۔مھر آصف سیال ڈی۔ای۔او ایلیمنٹری شعراء*ڈاکٹر محسن مگھیانہ، چوہدری مستان علی جاوید، پروفیسر صفدر علی شاہ رب نواز ہاشمی، اشفاق احمد، مہمانان اعزاز منصور ہاشمی، کرنل حنبل تیمور ہاشمی کمانڈر صہیب فاروق صدر چیمبر آف کی امرا جھنگ* چیئرمین آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن *صوفی محمد رمضان انقلابی* سمیت اساتذہ، شعراء اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:استاد کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے، استاد کی عزت و تکریم ہی دراصل قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اس لیے تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کے مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔*اس موقع پر *صوفی محمد رمضان انقلابی ۔محمد شفیق بھلوالیہ ۔شفقت باجوہ نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی امجد جاوید ایم پی اے کو پانچ نکاتی تعلیمی ایجنڈا بھی پیش کیا* جس میں اساتذہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی نظام کی بہتری کے نکات شامل تھے۔
آخر میں مشاعرہ میں شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔. . جناب امجد جاوید ممبر پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی نے سی ای۔او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی ڈی او فیمیل ضلع جھنگ میڈم نسرین عبداللہ سیال ۔اساتذہ وشعراء کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں *پارس ایوار سے نوازا گیا-
تقریب میں سی ای او ایجوکیشن تنویر غزالی، ڈی او ایلیمنٹری میڈم نسرین عبداللہ سیال اور ڈی او سیکنڈری میڈم ناصرہ پروین سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایسی شخصیات ضلع جھنگ کا فخر ہیں-