جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تنخواہیں بینک میں پہنچنا شروع، صفائی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ عامر محمود کی میڈیا سے گفتگو ،رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عامر محمود کی کوشش رنگ لے آئی، ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تنخواہ بنک چلی گئی ہے، جو انشاء اللہ منگل کو ان کے اکاؤنٹ میں ہو گی۔ ورکرز نے شکریہ ادا کیا اور عرفان حیدر سیال ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر کی نشاندہی پر ایم ڈی صاحب نے فوری ایکشن لیا۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب عامر محمود نے کہا کہ صفائی میں کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، وہ روزانہ کی بنیاد پر خود ویزٹ کرتے ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے مریم نواز شریف نے زور دیا ہے کہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور عوام کو صفائی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

عرفان حیدر سیال کا کہنا تھا کہ “ستھرا پنجاب جھنگ کی ٹیم بہت فعال ہے اور عامر محمود صاحب نے ہماری نشاندہی پر فوری ایکشن لیا۔ یہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اچھا نمونہ ہے۔”

ایم ڈی ستھرا پنجاب عامر محمود کا کہنا تھا کہ “عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرنا ہماری ترجیح ہے۔”
عوامی حلقوں نے بھی ستھرا پنجاب جھنگ کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے ہی فعال اقدامات جاری رہیں گے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +