احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ ادبی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول دربار میاں حسہ کی طالبہ نے شاندار کامیابی حاصل کر لی، رپورٹ ضیغم عباس عاجز

احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)پیف کے زیر اہتمام ادبی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول دربار میاں حصہ کی طالبہ کی شاندار کامیابی
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ ادبی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول دربار میاں حسہ کی طالبہ نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ سکول ہذا کی طالبہ بتول بی بی نے حسنِ نعت کے مقابلے میں تمام مدمقابل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلہ جات میں تحصیل بھر کے پیف پارٹنر اسکولز کے طلبہ و طالبات نے نعت خوانی، تقریری مقابلہ اور ملی نغمہ میں حصہ لیا۔ اس شاندار کامیابی پر سکول کے پرنسپل قیصر عباس عابدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے

، بتول بی بی کی کامیابی اسی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے کے لیے بچوں کی خصوصی تیاری استاد ذوالفقار علی شاہ صاحب جن کی محنت اور رہنمائی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔طالبہ کی کامیابی پر اساتذہ کرام، والدین اور اہلِ علاقہ نے مبارکباد دیتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +