وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایت پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول مع ٹیم نے دو منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں پوست اور شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ،مہر اخلاق احمد نول انسپکٹر،رپورٹ مہر ریاض موہانہ ،میاں عثمان علی سینئر رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی ): ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

جھنگ: تھانہ وریام کے علاقے سے کارروائی کے دوران دو منشیات فروش کاشف اور آصف رنگے ہاتھوں گرفتار

جھنگ : ملزمان کے قبضہ سے 113 کلو گرام پوست اور 19 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی. ترجمان پولیس

جھنگ : ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ترجمان پولیس

جھنگ : منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، ڈی پی او ملک طارق محبوب

جھنگ : مقامی افراد منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کی اطلاع فورا پولیس کو دیں، ڈی پی اوملک طارق محبوب

جھنگ : منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر چکی ہے، ڈی پی او

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment